امریکا ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرے گا ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اعلیٰ مشیروں کو عندیہ دیا ہے کہ اگر ایران یا یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے کوئی نئی اشتعال انگیزی نہ ہوئی تو امریکا ایران پر مزید حملے کرنے سے گریز کر سکتا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس معاملے سے باخبر تین افراد نے بتایا ہے کہ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں قومی سلامتی کے مشیروں کے ساتھ ملاقاتوں اور انٹیلی جنس بریفنگز کے بعد ایران پر نئے حملے روکنے کے امکان پر غور کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کبھی جنگ میں شدت لانے اور مزید حملوں کی دھمکیاں دیتے ہیں تو کبھی جنگی کارروائیاں ختم کرنے کے اشارے دیتے ہیں، موجودہ اور سابق امریکی حکام کے مطابق صدر نے تاحال اس تنازع کے خاتمے کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *