ٹرمپ کی میزبانی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے پر دستخط

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر کی کامیاب ثالثی کے نتیجے میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان مکمل جنگ بندی کے تاریخی معاہدے پر دستخط ہو گئے یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان برسوں سے جاری کشیدگی کے خاتمے کی طرف ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے امریکی صدر نے آذربائیجان اور آرمینیا کے سربراہان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ دونوں ممالک اب جنگ کے بجائے تجارت اور معیشت کو ترجیح دیں گے اور توانائی تجارت اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے معاہدے کریں گے امریکی صدر نے کہا کہ وہ جنگوں کے بجائے امن اور اقتصادی ترقی چاہتے ہیں اور روس سے متعلق ڈیل بھی اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جلد ہی صدر پیوٹن اور زیلنسکی سے ملاقات ہوگی تاکہ روس اور یوکرین کے درمیان بھی امن قائم ہو سکے انہوں نے ایک مرتبہ پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک بڑی جنگ کے دہانے پر تھے لیکن امریکی پیغام کہ لڑائی کے بجائے تجارت کو فروغ دیا جائے کو دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے دانشمندی سے قبول کیا امریکی صدر نے یہ بھی واضح کیا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والے معاہدوں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبے بھی شامل ہوں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *