اردو نیوز اپڈیٹس

ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا بھارت نے بند کر دیا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش نے امن کا دروازہ کھولا تاہم بھارت کا انکار ان کی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے۔یوم شہداء کشمیر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 13 جولائی 1931 کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اذان کے احترام میں گولیوں کا سامنا کرنے والے 22 کشمیری شہداء کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 13 جولائی 1931 مظلوم کی زبان بند کرنے والے نظام کے خلاف حریتِ ضمیر کی پہلی گھنٹی تھی، ڈوگرہ راج کی بندوقیں اور بھارت کا تشدد دونوں ایک ہی ظلم کی مختلف شکلیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں عقائد، شناخت، رائے کو ریاستی طاقت سے کچلنا انسانی وقار کی تضحیک ہے، مودی سرکار بھی ڈوگرہ راج کی طرح کشمیریوں کے خلاف ظالمانہ اقدامات کر رہی ہے، شہدا کے لہو سے اٹھنے والی آزادی کی پکار کو دبایا نہیں جا سکتا، پاکستان کشمیریوں کے حق آزادی کا محافظ، علمبردار اور ضامن ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ ٹرمپ کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، لیکن بھارت نے انکار کر کے خود بند کیا، بھارت کا امن سے انکار جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ شہدا کے لہو سے اٹھنے والی آزادی کی پکار کو بندوق، قید یا کرفیو سے دبایا نہیں جا سکتا، کشمیریوں کی یہ پکار نسلوں تک زندہ رہے گی، پاکستان کشمیریوں کے حقِ آزادی کا محافظ، علمبردار اور ضامن بھی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعظم محمد شہباز شریف باکو پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف آزادںائیجان کے صدر الہام علییوو کی دعوت پر…

11 hours ago

افغانستان کی زبانی یقین دہانیاں تحریری معاہدہ بن جائیں تو بہتر ہوگا وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان زبانی…

11 hours ago

پنجاب اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد جمع کرا دی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد جمع کرا…

11 hours ago

سپریم کورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر

پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت کی جانب سے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم…

11 hours ago

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کئی روز کے اتار چڑھاؤ کے بعد جمعے کو استحکام رہا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کئی روز کے اتار…

11 hours ago