اردو نیوز اپڈیٹس

ٹرمپ کے 20 نکات من و عن ہمارے نہیں فلسطین پر قائداعظم کی پالیسی پر ہی عمل پیرا ہیں نائب وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارے کہنے پر غزہ کے 20 نکاتی ڈرافٹ سے اسرائیل کا نام نکالا گیا ہے، رات ایک بجے مسودے کو حتمی شکل دی گئی تھی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ٹرمپ نے غزہ معاملے کے لیے اہم نکات پیش کیے تھے۔ نائب وزیراعظم نے کہا ہے کہ فلسطین غزہ کا معاملہ سب سے زیادہ تکلیف دہ ہے، مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ مغربی کنارہ غزہ کا حصہ ہوگا۔ غزہ میں امن معاہدے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ جب ہمیں 20 نکاتی ایجنڈا دیا گیا تو اسلامی ممالک کی طرف سے ہم نے ترمیم شدہ 20 نکاتی پلان دیا لیکن جو 20 نکاتی ڈرافٹ فائنل ہوا اس میں تبدیلیاں کی گئیں اور 20 نکاتی ڈرافٹ میں تبدیلیاں ہمیں قبول نہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مشترکہ بیان میں غزہ میں امن کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کا خیر مقدم کیا گیا، یہ ہمارا ذاتی مسئلہ نہیں ہے، اسلامی ممالک کی ذمے داری ہے، 8 ممالک کے وزرائے خارجہ اور صدر ٹرمپ کی ٹیم کے درمیان ملاقات ہوئی، امریکی صدر نے ٹیم سے کھل کر بات کی۔ فلسطین سے متعلق ہماری وہی پالیسی ہے جو قائد اعظم کی تھی۔ ملکوں کی طرف سے 20 نکاتی ڈرافٹ تیار کیا گیا جن پر آٹھ ممالک کے ورزائے خارجہ نے مشترکہ بیان جاری کیا جن میں ہمارے اکثر نکات مان لئے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی سے خطاب میں اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دوسرے عالمی ادارے غزہ میں خونریزی بند کرانے میں ناکام ہوچکے ہیں، جنگ زدہ علاقے میں لوگ بھوک سے فوت ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیل کا نام لے کر سخت مذمت کی تھی۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین ہمارا سدا بہار دوست ہے، ہماری آزاد خارجہ پالیسی میں چین کو کلیدی حیثیت ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے دہائیوں سے تعلقات ہیں، پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ اچانک نہیں ہوا ہے بلکہ اس پر طویل عرصے سے کام ہورہا تھا۔ نائب وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل نے فلوٹیلا کی 22 کشتیاں قبضے میں لے کر لوگوں کو گرفتار کیا ہے جس میں کچھ پاکستانی بھی گرفتار ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی تحویل میں لیے جانے والوں میں شامل ہیں، بااثر یورپی ملک سے مشتاق احمد کی رہائی کی بات کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فلوٹیلا میں شامل مزید پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے کوشاں ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ تھے اور آئندہ بھی انکے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر میں تمام معاملات…

21 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس مسلح افواج دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے ہر وقت تیار ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس نے بھارتی قیادت کے…

21 hours ago

پاک فورسز کی بہادری آپریشن میں 19 دہشتگرد ہلاک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں انٹیلی جنس کی بنیاد…

21 hours ago

علی امین گنڈا پور مستعفی سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم…

21 hours ago

عالمی بینک نے پاکستان میں سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی بینک نے پاکستان میں سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی…

21 hours ago

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوں گے الیکشن کمیشن آف پاکستان

پاکستان نیوز پوائنٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے…

22 hours ago