اردو نیوز اپڈیٹس

ٹرین کے ذریعےپوری دنیاکی سیر کرایہ 4 کروڑروپے

پاکستان نیوز پوائنٹ
اگر پرہجوم ائیرپورٹس اور گھنٹوں طویل پروازیں آپ کو پسد نہیں مگر پھر بھی دنیا کی سیر کرنا چاہتے ہیں تو اب ٹرین کے ذریعے ایسا کرنا ممکن ہے۔ ایڈونچرز بائی ٹرین نامی کمپنی کی جانب سے 100 دن کے اندر دنیا کے مختلف مقامات کی سیر کے نئے اور منفرد تجربے کی پیشکش کی ہے۔ اس ٹور آپریٹر کمپنی کی جانب سے اعلان گیا کہ ٹرین کے ذریعے دنیا کی سیر کا آغاز 17 مارچ 2026 سے ہوگا۔
کمپنی کے ڈائریکٹر جم لوتھ نے بتایا کہ اب زیادہ سے زیادہ افراد ماحول دوست انداز سے سفر کرنا چاہتے ہیں اور ان کی جانب سے طیاروں سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ پر تحفظات کا اظہار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تو ہم دنیا کی سیر کے ایسے ماحول دوست طریقے کی پیشکش کر رہے ہیں جس کے لیے کسی پرواز میں سوار ہونے کی ضرورت نہیں۔ اس کمپنی کی جانب سے 12 افراد کو ٹرین پر دنیا کی سیر کرائی جائے گی۔ مگر اس کا حصہ بننا سستا نہیں کیونکہ فی فرد ٹکٹ کی قیمت ایک لاکھ 46 ہزار 184 ڈالرز (4 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔ البتہ اگر جوڑے اس سفر کی بکنگ کراتے ہیں تو فی کس ایک لاکھ 16 ہزار 468 ڈالرز ادا کرنا ہوں گے۔ جم لوتھ نے بتایا کہ ہم یہ سفر چھوٹے گروپ کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں اور ہم نے سفر کے مراحل کو مختلف طریقوں میں تقسیم کیا ہے جیسے کچھ مقامات پر لوگ بحری جہاز میں سفر کریں گے۔ کمپنی کی جانب سے مسافروں کے لیے ایک ٹور لیڈر بھی مختص کیا جائے گا جو مختلف مقامات پر انہیں سیر کرائے گا۔ اس سفر کا آغاز لندن سے ہوگا اور اس کا اختتام بھی لندن میں ہی ہوگا۔ جم لوتھ کے مطابق ٹرین پر سفر کے دوران آپ کو مقامی افراد سے گھلنے ملنے کا موقع ملے گا، آپ مختلف ممالک کے مقامی پکوانوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے اور سب سے خاص بات یہ ہے کہ آپ ہر ملک کو ٹرین کی کھڑکی سے زیادہ قریب سے دیکھ سکیں گے،اس کمپنی کی جانب سے 14 ممالک کی سیر کرائی جائے گی۔ فرانس، آسٹریا، سوئٹزر لینڈ، ہنگری، رومانیہ، بلغاریہ، ترکیہ، جارجیا، آذربائیجان، قازقستان، چین، جاپان، کینیڈا اور امریکا ان ممالک میں شامل ہیں جبکہ 15 واں ملک برطانیہ ہوگا جہاں سے اس کا آغاز ہوگا۔ اس 100 روزہ سفر کے دوران مسافروں کو سوئس اور آسٹرین Alps گھومنے کا موقع دیا جائے گا، وہ چین کی تیز رفتار ٹرینوں سے میں سفر کرسکیں گے، امریکا میں Zephyr Amtrak روٹ کی سیر بھی کرسکیں گے۔ اسی طرح ویانا میں وہ موسیقی کے پروگرامز میں شرکت کرسکیں گے، جارجیا اور جاپان کے مقامی پکوانوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ ٹوکیو سے کینیڈا تک کا سفر ٹرین کی بجائے پرتعیش بحری جہاز میں کیا جائے گا جو 23 دنوں کا ہوگا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پانی کو کبھی…

20 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن…

20 hours ago

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے…

20 hours ago

اسلامی ممالک کے فوجی انسداد دہشت گردی اتحاد کا پاکستان کا تاریخی دورہ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی سیکریٹری جنرل کی قیادت میں 43 اسلامی ممالک کی انسدادِ دہشتگردی…

20 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز 3 دن میں 177 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، جن کے دوران…

20 hours ago

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیسرے…

20 hours ago