پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اور 6 اپریل کی رات خوارج کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرکے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک اور 4 زخمی کردیئے۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بارہا افغان عبوری حکومت کو اپنی طرف موثر بارڈر مینجمنٹ کا کہتا آ رہا ہے.امید ہے افغان عبوری حکومت اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پورے کرے گی. توقع ہے افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں کرنے دے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے. سکیورٹی فورسز سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی ڈرون ساز کمپنی ’پاور یو ایس‘ کے شریک بانی بریٹ ویلیکووچ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے مقدس شہر مکہ مکرمہ کی سمت کیے گئے حملے اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ مکہ معاہدہ نہ بھی ہو…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 3 ہزار 800 روپے سستا…
پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت بازار 9 بجے اور شادی…