اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں کاروبار کا آغاز بہتری کے ساتھ ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 441 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ انڈیکس 112743 اعشاریہ 79 پوائنٹس سے بڑھ کر 113185 اعشاریہ 35 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔صبح 9 بج کر 50 منٹ پر مارکیٹ 113185 اعشاریہ 35 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی جس میں صفر اعشاریہ 39 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران مجموعی طور پر 330 کمپنیاں کاروبار میں سرگرم رہیں۔گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 756 اعشاریہ 91 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو صفر اعشاریہ 68 فیصد اضافے کے ساتھ 112743 اعشاریہ 80 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ پیر کے روز انڈیکس 111986 اعشاریہ 89 پوائنٹس پر تھا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 20 کروڑ 68 لاکھ 51 ہزار 125 شیئرز کا کاروبار ہوا جو گزشتہ کاروباری دن کے 20 کروڑ 88 لاکھ 81 ہزار 544 شیئرز کے مقابلے میں کچھ کم تھا۔ شیئرز کی مجموعی مالیت 11 اعشاریہ 337 ارب روپے رہی، جبکہ گزشتہ روز یہ مالیت 11 اعشاریہ 881 ارب روپے تھی۔اسٹاک ایکسچینج میں 429 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 221 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 150 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی، جبکہ 58 کمپنیوں کی قیمتیں مستحکم رہیں۔سب سے زیادہ کاروبار ہونے والی کمپنیوں میں ورلڈ کال ٹیلی کام 1 اعشاریہ 40 روپے فی شیئر کے حساب سے 1 کروڑ 25 لاکھ 63 ہزار 739 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی۔سٹی فارما لمیٹڈ 92 اعشاریہ 93 روپے فی شیئر کے ساتھ 1 کروڑ 22 لاکھ 82 ہزار 173 شیئرز کی خرید و فروخت کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ پاک انٹرنیشنل بلک 9 اعشاریہ 12 روپے فی شیئر کے ساتھ 1 کروڑ 3 لاکھ 41 ہزار 268 شیئرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے شیئر کی قیمت میں 61 اعشاریہ 32 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 23066 اعشاریہ 34 روپے پر بند ہوا۔ دوسرے نمبر پر سیفائر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے شیئرز کی قیمت 28 اعشاریہ 82 روپے اضافے کے ساتھ 1200 روپے پر بند ہوئی۔محمود ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے شیئر کی قیمت میں 42 اعشاریہ 52 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد اس کا ریٹ 385 اعشاریہ 73 روپے پر آ گیا۔ دوسرے نمبر پر ریلائنس کاٹن اسپننگ ملز لمیٹڈ رہی .جس کے شیئر کی قیمت 33 اعشاریہ 41 روپے کم ہو کر 483 اعشاریہ 67 روپے پر آ گئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان کو اللہ تعالی نے زرخیز زمین قابل زرعی ماہرین محنتی کسانوں سے نوازا ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے زرعی خودکفالت کے حصول کے لئے…

14 hours ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ کردار جرأت اور قابلیت کی بھرپور صفات کو برقرار رکھا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے میں…

14 hours ago

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر…

14 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر…

15 hours ago

بلوچستان دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 5دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے ڈبر میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے…

15 hours ago

ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے برقرار ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں سال 2025ء کے آغاز پر ایک تولہ سونے کا بھاؤ…

15 hours ago