اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 19 ہزار کی تاریخی حد عبور کرلی

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو کے ایس ای 100 انڈیکس 1200 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد بھی عبور کر گیا۔ آج کاروباری دن کے آغاز پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 215 پوائنٹس یا 1.03 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 189 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز ایک لاکھ 17 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کی دوپہر 12 بج کر 23 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 552 پوائنٹس یا 0.47 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 526 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل کا کہنا ہے کہ مقامی فنڈز کی جانب سے خریداری کی رفتار توقعات کے مطابق جاری ہے اور حکومت جلد ہی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اسٹاف لیول ایگریمنٹ (ایس ایل اے، عملے کی سطح کے معاہدے) تک پہنچ جائے گی۔چیز سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں بہتر وضاحت، معاشی استحکام کی توقعات، شعبہ جاتی طلب کی بحالی اور بجلی کی قیمتوں میں متوقع کمی کی وجہ سے کے ایس ای 100 انڈیکس آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر سے دسمبر 2024 تک زبردست تیزی کے بعد، مارکیٹ آئی ایم ایف کے جائزے سے پہلے رک گئی تھی. لیکن اب اپنی پچھلی بلند ترین سطح کو عبور کر چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ماننا ہے کہ خوردہ سرمایہ کاروں کو قلیل المدتی اتار چڑھاؤ سے آگے بڑھ کر طویل مدتی نقطہ نظر کو برقرار رکھنا چاہیے۔یوسف ایم فاروق نے کہا کہ 16 سے 18 فیصد کے متوقع طویل المدتی منافع کے ساتھ انڈیکس ہر 4 سے ساڑھے 4 سال میں دوگنا ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، حالانکہ سرمایہ کاروں کو اس عرصے کے دوران نمایاں کمی کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے۔اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف نے کہا کہ سرمایہ کار آئی ایم ایف کے پہلے جائزے کی کامیاب تکمیل کے بعد میکرو اکنامک اشاریوں کو بہتر بنانے کے بارے میں پرامید ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کے برقرار رہنے کا امکان ہے کیونکہ گردشی قرضوں کی متوقع ون ٹائم کلیئرنس سے توانائی کے ذخائر پر توجہ مرکوز رہنے کی توقع ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان کو اللہ تعالی نے زرخیز زمین قابل زرعی ماہرین محنتی کسانوں سے نوازا ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے زرعی خودکفالت کے حصول کے لئے…

14 hours ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ کردار جرأت اور قابلیت کی بھرپور صفات کو برقرار رکھا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے میں…

14 hours ago

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر…

14 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر…

14 hours ago

بلوچستان دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 5دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے ڈبر میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے…

14 hours ago

ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے برقرار ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں سال 2025ء کے آغاز پر ایک تولہ سونے کا بھاؤ…

14 hours ago