پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کے بعد مندی چھاگئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 699 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 778 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 153 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 960 پوائنٹس کی برتری کیساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 931 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔اسٹاک مارکیٹ میں آج 20 ارب 65 کروڑ 53 لاکھ 38 ہزار 866 روپے مالیت کے 22 کروڑ 32 لاکھ 84 ہزار 427 شیئرز کا لین دین ہوا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…