پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے 21 سال کے طویل عرصے کے بعد سال 2024 میں خالص منافع حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کے سالانہ نتائج کی منظوری دیتے ہوئے اعلان کیا کہ پی آئی اے نے 3.9 ارب روپے کا آپریشنل منافع جبکہ 2.26 ارب روپے کا خالص یا نیٹ منافع کمایا۔پی آئی اے کا آپریٹنگ مارجن 12 فیصد سے زائد رہا جو دنیا کی کسی بھی بہترین ایئرلائین کی پرفارمنس کے ہم پلہ ہے۔ یہ نتائج پی آئی اے کی مالی کارکردگی میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتے ہیں اور ادارے کے مالی استحکام کی طرف ایک اہم قدم ہیں۔یہ پی آئی اے کے لیے ایک تاریخی موقع ہے کیونکہ آخری بار 2003 میں پی آئی اے نے منافع حاصل کیا تھا۔ اس کے بعد کمپنی دو دہائیوں تک خسارے کا شکار رہی۔تاہم حکومت پاکستان کی سرپرستی اور جامع اصلاحات کے بعد پی آئی اے نے ایک مستحکم مالی پوزیشن حاصل کی ہے۔ پی آئی اے کی اصلاحات میں اس کی افرادی قوت اور اخراجات میں کمی، منافع بخش روٹس میں استحکام، نقصان دہ روٹس کا خاتمہ اور بیلنس شیٹ کی ریسٹرکچرنگ شامل تھی۔ان اصلاحات کے نتیجے میں نہ صرف پی آئی اے کی مالی حالت میں بہتری آئی ہے بلکہ ادارے کی ساکھ بھی مضبوط ہوئی ہے۔پی آئی اے کا دوبارہ منافع بخش ادارہ بننا نہ صرف اس کی ساکھ کے لیے فائدہ مند ہے. بلکہ یہ پاکستان کی معیشت کے لیے بھی ایک مثبت پیش رفت ہے۔اس مالیاتی کامیابی کا مزید فائدہ ملکی معیشت پر پڑے گا اور پی آئی اے کے مستقبل میں مزید استحکام کی توقع کی جا رہی ہے۔وزیر دفاع جناب خواجہ آصف نے پی آئی اے کی مالی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے نجکاری کے عمل کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی اس اعلیٰ مالیاتی کارکردگی سے ادارے کے نجکاری کے امکانات مزید روشن ہوئے ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی بینک نے عالمی معاشی امکانات سے متعلق اپنی تازہ رپورٹ جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کی شاہ ایران…
پاکستان نیوز پوائنٹ یورپی کمیشن نے کہا کہ امریکا اتحادی ہے لیکن اب اس کیساتھ…