پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعاون کو وسعت دینے کیلئے اہم پیش رفت، دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کر لیا ۔ یہ پیش رفت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی سیکریٹری برائے کامرس کے درمیان ٹیرف معاملے پر ہونے والی ورچوئل میٹنگ میں سامنے آئی۔وزارت خزانہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں امریکی ٹیرف پالیسیوں اور تجارتی ضوابط سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ورچوئل ملاقات میں مذاکرات کو تعمیری انداز میں آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ مذاکرات کا مقصد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینا ہے۔میٹنگ کے دوران دونوں فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی حکام کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور بہتر معاشی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور امریکہ نے مذاکرات کے تسلسل اور باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ تکنیکی سطح پر مزید تفصیلی بات چیت جلد متوقع ہے۔ یہ بات چیت ایک متفقہ لائحہ عمل کے تحت کی جائے گی، پاکستان اور امریکا کے وزرا نے مذاکرات کی کامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اورکزئی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ سینیٹ کا اجلاس جڑواں شہروں کے راستے بند ہونے اور ارکان کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر ضلع اورکزئی کے علاقے جمال…
پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں فوری دفعہ 144 نافذ کردی ۔…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسلام آباد کے داخلی راستے مختلف مقامات سے بند ہونے کی وجہ…