اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان اور برطانیہ کے اقتصادی تعلقات میں اہم پیش رفت

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8 سال کے بعد ترقیاتی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان اور برطانیہ کے اقتصادی تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور برطانیہ کی وزیر برائے ترقیاتی امور بیرونیس چیپ مین کی اہم ملاقات ہوئی۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8 سال کے بعد ترقیاتی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔پاکستان میں برطانوی کمپنیوں کی تعداد 200 سے زائد ہونے کے باعث تجارتی حجم 5.5 بلین پاؤنڈ سے تجاوز کر گیا۔ مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات اور سماجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بیرونیس چیپ مین اور وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے ’’پاک-یو کے ایجوکیشن گیٹ وے‘‘ کے اگلے مرحلے کا بھی افتتاح کیا۔ ایجوکیشن گیٹ وے کے تحت اسٹارٹ اَپ فنڈ متعارف کروائے گئے جبکہ آن لائن لرننگ پروگرامز اور تعلیمی مواقع میں توسیع کی گئی۔پاکستان اور برطانیہ نے صحت، تعلیم، آبادی اور ماحولیاتی استحکام میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک برطانیہ تعاون کے لیے ماحولیات، قدرتی وسائل اور گرین ٹیکنالوجیز کے فریم ورک میں گرین کومپیکٹ پروگرام کا آغاز کیا گیا۔اہم ترقیاتی پیش رفت سے پاکستان کی معیشت میں استحکام، سرمایہ کاری میں اضافہ اور عالمی اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ عالمی سطح پر پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

حکومت کا پیٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پیٹرولیم اسمارٹ…

22 hours ago

وزیر داخلہ محسن نقوی سے لبنانی ہم منصب کی ملاقات انٹیلیجنس شیئرنگ پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار وزارتِ داخلہ پہنچے، جہاں وفاقی وزیر…

22 hours ago

سستا پیٹرول شزہ فاطمہ کا پیٹرول پمپس کی سخت مانیٹرنگ کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے سلسلے میں…

22 hours ago

گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر احسن اقبال کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال…

22 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج لاہور میں اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آج شام 5 بجے دوبارہ سٹریٹ موومنٹ…

22 hours ago

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی…

22 hours ago