اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان اور بھارت کے درمیان نئے سال کے آغاز پر قیدیوں جوہری تنصیبات اور سہولتوں کی فہرستوں کا تبادلہ کر لیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور بھارت کے درمیان نئے سال کے آغاز پر قیدیوں، جوہری تنصیبات اور سہولتوں کی فہرستوں کا تبادلہ کر لیا گیا۔ دفترخارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرانی نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا،257بھارتی قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا، معاہدے کے تحت پاکستان اوربھارت سال میں دوبار قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان نیوکلیئرانسٹالیشن کی فہرست کا بھی تبادلہ یکم جنوری کو کیا جاتا ہے، پاکستان نے اپنی فہرست بھارت کے حوالے کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یمن کے تنازع کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے، پاکستان یمن میں صورتحال معمول پر لانے کیلئے علاقائی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے، وزیراعظم اورسعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اورتعاون کو مضبوط بنانے کےعزم کا اعادہ کیا۔ طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کاسعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، متحدہ عرب امارات کے صدر نے حال ہی میں پاکستان کا سرکاری دورہ کیا، وزیراعظم اورصدریواے ای کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورتعاون پر بات چیت ہوئی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے آگاہ کیا کہ سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے بنگلادیش کی سابق وزیراعظم کی نمازجنازہ میں پاکستان کی نمائندگی کی، سپیکر قومی اسمبلی نےمرحومہ خالدہ ضیا کے بیٹے اوربیٹی سے تعزیت کی۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈکو الگ ملک تسلیم کرنے کے اقدام کو مسترد کرتا ہے، پاکستان صومالیہ کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ خدا کرے کہ نئے سال کا ہر دن ملکی سالمیت قومی ہم آہنگی کی نوید لے کر آئے

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چیلنجزسے محفوظ نہیں…

9 hours ago

دعاہے سال نو دنیا بھر کیلئے امن عافیت کا سال ثابت ہووزیراعلیٰ پنجاب

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے 2026ء نوجوانوں کا سال قرار دینے کا…

9 hours ago

پوری قوم کو نیا سال مبارک ہوچیف جسٹس یحیی آفریدی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے نئے سال پر پیغام جاری کردیا…

9 hours ago

وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ اسٹیڈیم کا حتمی ڈیزائن طلب کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی…

9 hours ago

سال نو پر عوام کیلئے تحفہ حکومت کا پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔پیٹرولیم…

9 hours ago

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے…

9 hours ago