پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے مابین دفاعی صنعت اور فوجی پیداواری صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم ترین کثیر الملکی معاہدہ طے پا گیا ہے۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران چاروں ممالک کے وزرائے دفاع نے ‘بدر’ نامی مفاہمتی یادداشت پر باضابطہ دستخط کر دیے ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق اس اہم معاہدے پر پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور ترکیہ کے وزیرِ دفاع یشار گولر نے دستخط کیے۔اس موقع پر قطر کے وزیرِ دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمان الثانی اور نائب انڈونیشین وزیرِ دفاع نے بھی اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے اس معاہدے کی دستاویز پر دستخط کیے۔اس معاہدے کا بنیادی مقصد چاروں برادر ممالک کی فوجی پیداواری صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دفاعی صنعت کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ معاہدے کے تحت چاروں ممالک کی عسکری اور دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر کام کیا جائے گا۔اس کے علاوہ تکنیکی فوجی تربیت، دفاعی تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں باہمی اشتراک کو وسعت دی جائے گی، جبکہ جدید دفاعی نظاموں کی ترقی اور صنعتی تعاون کے فروغ کے لیے نئے اور مشترکہ مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔اس کثیر الملکی دفاعی معاہدے کا مقصد چاروں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانا اور مشترکہ اہداف کا حصول یقینی بنانا ہے، جو خطے میں امن و استحکام اور باہمی تعاون کی ایک نئی مثال قائم کرے گا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری آج جرمنی کے دورے پر روانہ ہوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور مالدیپ نے دفاع، بحری سلامتی، سائبر سیکیورٹی، آئی ٹی، تعلیم…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے، اسٹیبلشمنٹ…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا میں امیگریشن پالیسی سخت ہونے کے باعث غیر ملکی شہریوں کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے ساتھ امریکا کے تعلقات…