پاکستان جلد خطےمیں ترقی کےسفر میں چین کاہم قدم ہوگا وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہم پاک چین دوستی کے75سال مکمل ہونےکاجشن منارہےہیں. پاکستان جلد خطےمیں ترقی کےسفرمیں چین کاہم قدم ہوگا۔وزیراعظم شہبازشریف نے ہانگژو میں پاکستان چائنا بزنس ٹوبزنس انویسٹمنٹ کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہانگژو خوبصورت شہر ہے صدر شی جن پنگ کے وژن کانتیجہ ہے جنہوں نےچین کوعالمی معاشی وعسکری طاقت بنایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جلد خطےمیں ترقی کے سفرمیں چین کاہم قدم ہوگا شینزن سے ہانگژوتک اربوں ڈالرکےایم اویوزپردستخط کیے. 30 فیصد ایم اویوزمعاہدوں میں بدل چکے مالیت اربوں ڈالرہے. ایم اویوزکوتیزی سےمعاہدوں میں بدلناوقت کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی کوآئی ٹی ٹریننگ اورعالمی سرٹیفکیشن دےرہےہیں. تعاون کے 4 شعبے زراعت، آئی ٹی، اکنامک زونز،مائنزاینڈمنرلزاہم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معدنیات کے بڑے ذخائر ہیں سرمایہ کاروں کودعوت دیتاہوں پاکستان کوقرضے نہیں، مہارت اورسرمایہ کاری چاہیے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ زراعت میں پیداوار بڑھانے کےلیےبیج،مشینری،بہترین طریقے چاہئیں دیہی علاقوں میں لاکھوں چھوٹےکاروبارپیدا کریں گے ویلیوایڈیشن کریں گے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اکنامک زون میں ون ونڈوآپریشن، ریڈکارپٹ ٹریٹمنٹ ملےگا کراچی میں 6 ہزارایکڑپرورلڈکلاس اسپیشل اکنامک زون بنارہےہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *