اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان سعودی عرب اور ترکیے کے مشترکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے مشترکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا۔ترک وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں تینوں ممالک کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے جبکہ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک وزارتِ خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیے، سعودی عرب اور پاکستان کے اعلیٰ حکام رواں ماہ طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلی کمیٹی کے اجلاس کے لیے پیر کے روز استنبول میں جمع ہوں گے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک وزارتِ خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ استنبول میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور مسلح افواج کے چیفس آف اسٹاف شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے ایجنڈے میں ‘بین الاقوامی سلامتی کے امور’ سرِفہرست ہوں گے اور توقع ہے کہ بات چیت میں دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے، مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی اور دفاعی صنعت میں مشترکہ پیداوار اور تیاری سمیت تعاون کو مزید گہرا کرنے کے امور زیرِ بحث آئیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دل کا رشتہ ہے وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے یوم فتح پر مبارک باد

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے یومِ فتح کے موقع پر ترک…

2 hours ago

محسن نقوی کی محنت رنگ لے آئی اسلام آباد لندن ماسکو ٹورنٹو سے زیادہ محفوظ شہر بن گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر اسلام آباد پولیس میں…

2 hours ago

پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے 1200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا…

2 hours ago

اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دیدی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دے دی۔عرب…

2 hours ago

ہرمز سے تیل اور جنگی اخراجات کا تنازع ایران نے امریکا کے دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ…

2 hours ago

پنجاب میں حقیقی کام کچھ نہیں نمائشی اقدامات زیادہ ہیں حافظ نعیم

پاکستان نیوز پوائنٹ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے پنجاب میں…

2 hours ago