پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے یومِ فتح کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان، حکومت اور برادر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہےنجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ 30 اگست ترکیہ کی تاریخ میں ایک تاریخی فتح کی یاد دلاتا ہے، جو غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت میں حاصل ہوئی اور جس نے جدید ترک جمہوریہ کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اس قابل فخر ورثے، حوصلے اور قومی عزم کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات محض سفارتی روابط نہیں بلکہ دلوں کے رشتے ہیں، جو صدیوں پر محیط مشترکہ ایمان، تاریخ اور جدوجہد سے مضبوط ہوئے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک نے حال ہی میں مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے ذریعے اس دیرینہ برادرانہ تعلق کو اسٹریٹجک سطح پر مزید مضبوط کیا ہے جس کے تحت پاکستان، ترکیہ اور برادر ملک سعودی عرب مشترکہ سلامتی اور اجتماعی دفاعی صلاحیت کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دونوں ممالک کی مشترکہ خوشحالی اور سلامتی کے لیے ترکیہ کے ساتھ تمام شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔وزیراعظم نے دعا کی کہ پاکستان اور ترکیہ کی دیرینہ دوستی اور برادرانہ تعلقات آنے والی نسلوں تک مزید مضبوط اور مستحکم ہوتے رہیں۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام کا اختتام ترک زبان کے الفاظ “یاشاسن پاکستان–ترکیہ کاردشلیغی!” سے کیا، جس کا مطلب ہے: پاکستان اور ترکیہ کی برادرانہ دوستی زندہ باد
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے مشترکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر اسلام آباد پولیس میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے 1200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دے دی۔عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ…
پاکستان نیوز پوائنٹ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے پنجاب میں…