اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان سمیت 8 ممالک کی اسرائیلی وزرا کے غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی کے بیانات کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان سمیت 8 ممالک نے اسرائیلی وزرا کی جانب سے غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی سے متعلق بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔مشترکہ اعلامیہ پاکستان، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔آٹھ ممالک کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بےدخل کرنے کے منصوبے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں، فلسطینیوں کی جبری بےدخلی کی کسی بھی کوشش یا منصوبے کو مسترد کرتے ہیں۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کی کوششیں خطے کے استحکام کو نقصان پہنچاسکتی ہیں، غزہ مقبوضہ فلسطینی علاقے کا اٹوٹ حصہ ہے، غزہ، مغربی کنارے سمیت مقبوضہ بیت المقدس پر مشتمل فلسطینی سرزمین کا اتحاد برقرار رکھا جائے۔آٹھ ممالک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منصفانہ اور پائیدار امن کا واحد راستہ دو ریاستی حل ہے، 4 جون 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہونا چاہیے، مقبوضہ بیت المقدس کو آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہونا چاہیے، فلسطینی عوام کی اپنی سرزمین پر ثابت قدمی کی مکمل حمایت کرتے ہیں، فلسطینیوں کے جائز حقوق کو نقصان پہنچانے کی تمام کوششیں مسترد کرتے ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

یوم دفاع صدر وزیراعظم کا مسلح افواج کے غازیوں شہدا اور اہلخانہ کو خراج عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے یوم دفاع پر…

20 hours ago

یوم دفاع کے موقع پر مسلح افواج کا شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ 6 ستمبر یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر مسلح افواج…

20 hours ago

یومِ دفاعِ و شہدا ملک بھر میں تقریبات خصوصی دعائیں

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں آج یومِ دفاع و شہداء ملی جوش و جذبے…

20 hours ago

مزار قائد پر گارڈ تبدیلی پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے

پاکستان نیوز پوائنٹ یوم دفاع کے موقع پر مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی…

20 hours ago

خیبرپختونخوا میں جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک ہوئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق…

20 hours ago

روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق…

20 hours ago