اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 3 ارب روپے کا رسک پول کاروباری اداروں کو ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس تک رسائی کو وسعت دیتا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 3 ارب روپے کا رسک پول بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کیلئے ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس تک رسائی کو وسعت دیتا ہے۔وزیراعظم کی زیرِ صدارت ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (ای ڈی ایف) سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں انہیں ادارے کی تنظیمِ نو اور اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے فروغ کے لیے یہ انتہائی خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے ملکی معیشت کو تقویت دینے کے لیے اصلاحات پر ای ڈی ایف کی ٹیم کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ تنظیمِ نو اور اصلاحات کے بعد ای ڈی ایف کی قیادت نجی شعبے کے ماہرین کے سپرد کر دی گئی ہے، جبکہ ای ڈی ایف کے پاس موجود تمام سرمایہ کاروباری برادری کی سہولت کے لیے بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہ اقدامات حکومتِ پاکستان کے ملکی معیشت کو فروغ دینے اور برآمدات میں اضافے کے عزم کے عکاس ہیں۔ ان اقدامات کے ذریعے پاکستان کو عالمی سطح پر سرمایہ کاری کا مرکز بنانے میں مدد ملے گیوزیراعظم نے مزید کہا کہ تمام اقدامات برآمدات پر مبنی معیشت کے فروغ کے عزم کی تکمیل کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کوئی فرد واحد یا سیاسی جماعت نئے انتظامی یونٹس روک نہیں سکتی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انتظامی یونٹس کے…

20 hours ago

پاور سیکٹر اصلاحات کے ثمرات بجلی صارفین تک پہنچنے چاہئیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت شعبہ توانائی…

20 hours ago

اویس لغاری کی ہدایت پر 11 ہزار 695 زیرِ التواء نیٹ میٹرنگ درخواستیں حل

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری کی ہدایت پر 11 ہزار 695 زیرِ…

20 hours ago

ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہیں آج سونے کے بھاؤ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3600 روپے…

20 hours ago

حوثیوں اور یمنی فوج میں گھمسان کی جنگ 120 سے زائد افراد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن میں حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ اوریمنی فوج کے درمیان مغربی…

20 hours ago

امریکی صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات…

20 hours ago