اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان معدنی ذخائرسےمستفید ہوکر قرضوں کےچنگل سےآزاد ہو سکتا ہے وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں معدنی ذخائر کی مالیت کھربوں ڈالر کے ہیں اور ان معدنی ذخائر سے مستفید ہو کر پاکستان قرضوں کے چنگل سے آزاد ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے اسلام آباد میں 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آغاز ہوگیا ہے جہاں امریکا، چین، سعودی عرب، روس، فن لینڈ اور تریکہ سمیت دیگر ممالک کے وفود شریک ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر انویسٹمنٹ فورم میں شریک ہیں، اعلیٰ سطح کا امریکی وفد ایرک مائر کی سربراہی میں انویسٹمنٹ فورم میں شریک ہے، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ بھی فورم میں موجود ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام مندوبین کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، فورم کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، فورم کے انعقاد سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، فورم معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافے کا باعث بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبے پر پیشرفت حوصلہ افزاء ہے، قدرت نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے مالا مال کیا، خیبرپختونخوا سے بلوچستان اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں معدنیات کے ذخائر ہیں، سندھ اور پنجاب کی سرزمین بھی قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، آزاد کشمیر میں بھی قدرت کے بے پناہ خزانے مدفن ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں کھربوں ڈالر کے معدنی ذخائر ہیں، معدنی ذخائر سے مستفید ہو کر پاکستان قرضوں کے چنگل سے آزاد ہو سکتا ہے، آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ سکتا ہے، بلوچستان کے کان کنی سے روزگار کے مواقع پیدا اور سماجی و معاشی ترقی ہوگی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معدنیات کے شبے میں سرمایہ کاری سب کیلئے سود مند ہے، پاکستان خلیجی ممالک، چین، یورپ، امریکا سمیت دیگر خطوں سے سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتا ہے، پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے کوئلے کے ذخائر موجود ہیں، سندھ حکومت کوئلے کے ذخائر سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے بھرپور کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان درآمدی کوئلے کے بجائے مقامی کوئلے پر انحصار کر کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کر رہا ہے، ہم نے اپنی مصنوعات کی ویلیوایڈیشن کر کے برآمدات کو فروغ دینا ہے، خام مال کی بجائے تیار شدہ مصنوعات کی برآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں سے کہوں گا کہ وہ تیار مصنوعات پر کام کریں، کان کنی کی صنعت کیلئے فنی تربیت لازم وملزوم ہے، نوجوانوں کو فنی تربیت کیلئے نجی شعبے اور حکومتی سطح پر شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا، سرمایہ کار کمپنیاں نوجوانوں کو ہنر کی فراہمی میں کردار ادا کریں۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم مل کر پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنائیں گے، طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں کو معاہدوں میں تبدیل کریں گے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان امن برداشت اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان امن، برداشت…

56 minutes ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا تشدد پر مبنی انتہاپسندی کی روک تھام کے عالمی دن12 فروری 2026 پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ آج تشدد پر مبنی انتہاپسندی کی روک تھام کے عالمی دن پر…

59 minutes ago

رافیل کمپنی نے پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے گرانے کی تصدیق کردی ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ رافیل طیارے…

1 hour ago

پاکستان کیساتھ کھڑے رہیں گے محسن نقوی اور بحرینی وزیر داخلہ کا ٹیلی فونک رابطہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف…

1 hour ago

پاکستان کا دوسرا مقامی سیٹلائٹ ای او 2 کامیابی سے لانچ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کا دوسرا مقامی سیٹلائٹ ای او 2 کامیابی سے لانچ کر…

1 hour ago

ترکیے کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ امریکا اور ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے لچک دکھا رہے ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ ترکیے کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ امریکا اور ایران…

1 hour ago