پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے فتح4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی مبارکباد۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے فتح-4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ۔ فتح-4 میزائل 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ میزال جدید ایویونکس اور نیویگیشنل سسٹم سے لیس ہے۔ دشمن کے میزائل دفاعی نظام سے بچ نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔فتح-4 کا ٹیرین ہگنگ فیچر دشمن کے ریڈار کو دھوکہ دینے میں مددگار ہوگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے۔آرمی راکٹ فورس کمانڈ میں شمولیت، فوج کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ہتھیاروں کے نظام کی رینج، جان لیوا صلاحیت اور بقا کی قوت میں نمایاں بہتری آئے گی ۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ تجربے کا مشاہدہ چیف آف جنرل اسٹاف اور سینئر فوجی افسران نے کیا۔ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز نے صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت کی مبارکباد۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اورکزئی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ سینیٹ کا اجلاس جڑواں شہروں کے راستے بند ہونے اور ارکان کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر ضلع اورکزئی کے علاقے جمال…
پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں فوری دفعہ 144 نافذ کردی ۔…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسلام آباد کے داخلی راستے مختلف مقامات سے بند ہونے کی وجہ…