اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان کا پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کو اپنانے کے ایک تاریخی اقدام کے تحت ملک کا پہلا سرکاری بٹ کوائن ذخیرہ قائم کر نے کا باضابطہ اعلان امریکی ریاست نیواڈا میں ہونے والی ’’بٹ کوائن ویگاس 2025‘‘ کانفرنس میں کیا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین اور کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کیا۔وزیر اعظم کے مشیر برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (PCC) کے سربراہ بلال بن ثاقب نے ’’اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو‘‘ متعارف کرواتے ہوئے پاکستان کے قومی بٹ کوائن والیٹ کا بھی اعلان کیا جس میں وہ ڈیجیٹل اثاثے رکھے گئے ہیں جو پہلے ہی ریاستی تحویل میں موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اعلان بٹ کوائن ویگاس 2025 کے دوران کیا گیا، پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ذرائع کے مطابق بلال بن ثاقب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ بھارت-پاکستان کشیدگی میں امن قائم کرنے اور کرپٹو اپنانے کے لیے امریکی صدر کی خدمات کو سراہا۔تقریب کے دوران امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس، ایرک ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر بھی شامل تھے۔وزیر کے مطابق یہ ذخیرہ فروخت یا تجارتی مقاصد کے لیے نہیں بلکہ ملک کی خودمختار مالی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جو ڈی سینٹرلائزڈ فنانس (DeFi) پر پاکستان کے طویل مدتی اعتماد کی علامت ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کرپٹو کونسل مارچ میں بلال بن صقیب کی قیادت میں قائم کی گئی تھی، جس کا مقصد کرپٹو کرنسی کے لیے قانونی ڈھانچہ تیار کرنا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔گزشتہ ماہ حکومتِ پاکستان نے ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق پہلی قومی پالیسی بھی متعارف کرائی، جو اینٹی منی لانڈرنگ (AML) اور کاؤنٹر ٹیررازم فنانسنگ (CTF) کی بین الاقوامی ہدایات کے مطابق تیار کی گئی ہے، تاکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کے معیار پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔اسی ماہ کے آغاز میں حکومت نے ’’پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی (PDAA)‘‘ کے قیام کی منظوری بھی دی، جس کا مقصد بلاک چین پر مبنی مالی نظام کو ریگولیٹ کرنا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت…

16 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کل ایران کا دورہ کریں گے ایرانی وزارت خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید…

16 hours ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے…

16 hours ago

این آر او کی خواہش؟ طلال چوہدری کا عمران خان کی بہن کے بیان پر سخت ردعمل

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی…

16 hours ago

مہنگائی 9.66 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے حکومت فوری اقدامات کرے سینیٹر عبدالقادر

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا ہے…

16 hours ago

کینیڈا امریکا کا حصہ بنے بغیر ریاست جیسے فوائد چاہتا ہے ایسا نہیں چلے گا صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے…

16 hours ago