پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کو بین الحکومتی گروپ آف ٹوئنٹی فور (جی 24) کی چیئرمین شپ ملنے پر اظہارِ مسرت کیا ہے وزیراعظم شہباز شریف نےکہاکہ یہ پیشرفت عالمی اقتصادی امور میں پاکستان کے مؤثر کردار اور آواز کو مزید تقویت دے گی۔ وزیراعظم نےوزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور انکی ٹیم کی محنت،مؤثر سفارتکاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نےورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں میں پاکستان کے مؤثر کردار کو بھی سراہتے ہوئےکہا کہ یہ کامیابی عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کو مزید مضبوط کرے گی
