اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان کی عسکری قیادت نے امریکا سے تعلقات میں بہتری اور اسٹاک مارکیٹ کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا بلوم برگ

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ (pakistan stocks market)ایشیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹوں میں سے ایک بن گئی ہے۔امریکی جریدے کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کا ملکی قیادت کے ویژن پر اعتماد کا مظہر ہے. پاکستان میں استحکام، شفافیت اور مالیاتی نظم و ضبط سرمایہ کاروں کے اعتماد کا روشن عکاس ہے ۔پاکستان کے چھوٹے سرمایہ کاروں نے اسٹاک میں 40 فیصد اضافہ کیا ،رواں سال پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے 100انڈیکس میں 40فیصد اضافہ ہوا ،100انڈیکس میں اضافہ پاکستان کو ایشیا کی بہترین مارکیٹ کے طور پر ظاہر کرتا ہے۔حکومتی استحکام اور بہتر معاشی پالیسیوں نے پاکستانیوں کو اسٹاک مارکیٹ کی طرف راغب کیا،پاکستانی معیشت2023 میں ڈیفالٹ کے دہانے پر تھی ، اب بہتری نے سرمایہ کاروں میں نیا جذبہ پیدا کیا۔پاکستان کی عسکری قیادت نے امریکا کے ساتھ تعلقات کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کیا .اس کے علاوہ اسٹاک مارکیٹ کو مستحکم کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔پاکستان کی عسکری قیادت کی2030 تک توسیع کو سیاسی استحکام کی علامت سمجھا جا رہا ہے.رواں سال بہتر معاشی اصلاحات سے ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کی۔عالمی ریٹنگ ایجنسیز کی پاکستانی معاشی ریٹنگ میں بہتری سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا،پاکستان میں ستمبر کی سہ ماہی میں 36 ہزار نئے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کھولے گئے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اکتوبر میں روزانہ ٹریڈنگ کا حجم 200 ملین ڈالر تک پہنچا۔ اکتوبر کا ٹریڈنگ کا حجم 2017 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔بلوم برگ کا اپنی رپورٹ میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے ، ریٹیل سرمایہ کار پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کو بڑھانے میں مدد کر رہے ہیں۔پاکستان کے چھوٹے کاروباری سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں 40 فیصد ریلی کو آگے بڑھایا.پاکستان کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2025 میں تقریباً 40 فیصد بڑھا.پاکستانی مارکیٹ ایشیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹوں میں سے ایک بن گئی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

امریکی رپورٹ نے بھارت کےخلاف جنگ میں پاکستان کی جیت پر مہر لگادی وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ میں پاکستان نے بھارت…

2 hours ago

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے 330 ملین ڈالرز قرض کی منظوری دی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ اے ڈی بی کے مطابق فنڈز ’سیکنڈ پاور ٹرانسمیشن اسٹرینتھنگ پروجیکٹ‘ کے…

2 hours ago

پاکستان میں کرپشن مستقل چیلنج سیاسی و معاشی اشرافیہ جیبیں بھر رہی ہے آئی ایم ایف

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ…

3 hours ago

کراچی سے 17 سالہ جعلی حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے خالد مقبول صدیقی

پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر…

3 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ…

3 hours ago