پاکستان نیوز پوائنٹ
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی براہِ راست یا بالواسطہ خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بلوچستان سے متعلق 18ویں قومی ورکشاپ کے شرکاء نے ملاقات کی، جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز بلوچستان میں تشدد، بے امنی اور منفی پروپیگنڈا پھیلا رہی ہیں اور صوبے کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں اور سکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ عناصر کے مذموم عزائم کو سخت کارروائیوں سے ناکام بنائیں گی۔ انہوں نے بلوچستان کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کی حوصلہ مندی اور حب الوطنی قابلِ تحسین ہے، جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوامی مرکزیت کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کر رہی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیشن کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دس لاکھ سے زائد نئے ٹیکس…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے یمن میں تشدد میں دوبارہ اضافے پر اظہارِ تشویش کرتے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم خالدہ ضیا کی نمازِ جنازہ ڈھاکہ میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس میں انکشاف ہوا…
پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے آبادی (یو این ایف پی اے) نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار مسافر وین اور ویٹنری یونیورسٹی کی…