پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کے خلائی پروگرام میں تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں 2 پاکستانی خلا بازوں نے چین میں خصوصی خلائی تربیت کامیابی سے مکمل کرلی۔اسپارکو کے مطابق پاکستانی خلا بازمحمد ذیشان علی اور خرم داؤد نے کامیابی سے تربیت مکمل کی جن میں سے ایک چین کے شین ژو24 خلائی مشن کے ذریعے خلا میں روانہ ہوگافروری 2025 میں چین اور پاکستان نے چینی خلائی اسٹیشن کے مشن میں شرکت کے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ ابتدائی، ثانوی اور حتمی سخت مراحل کی اسکریننگ اور جائزہ لینے کے بعد 2 پاکستانی خلا بازوں کو منتخب کیا گیا تھا۔چیئرمین سپارکو یوسف خان نےاس پیشرفت کوپاکستان کے خلائی پروگرام کی تاریخ کا اہم اوریاد گاردن قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے پہلے خلابازسائنسی تجربات کے ساتھ ملک میں تحقیق کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ خلائی مشن قومی خلائی پروگرام میں ایک نئے باب کا اضافہ اور سائنسی تحقیق و ٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔چائنا گلوبل ٹیلی وژن نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق چینی مینڈ اسپیس ایجنسی نے بتایا کہ چین میں مختلف قسم کی تربیت مکمل کرنے اور تمام ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ایک پاکستانی خلا باز اس مشن کو انجام دے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا پہلا خلا نورد چینی خلائی اسٹیشن کا پہلا غیر ملکی مہمان ہوگا۔ خلائی مشن کے لیے 2 پاکستانی خلا نوردوں کی تربیت مکمل ہوگئی جن میں ایک کا حتمی انتخاب تاریخی پرواز سے قبل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز پاک چین فولادی دوستی اور خلائی تعاون کی نئی علامت بنے گی۔پاکستانی خلا بازمحمد ذیشان علی اور خرم داؤد نے چین میں خصوصی خلائی تربیت کامیابی سے مکمل کی جن میں سے ایک چین کے شین ژو24 خلائی مشن کے ذریعے خلا میں روانہ ہوگا۔چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق پہلا پاکستانی “شین ژو24 “خلائی جہاز کے ذریعے چائنا کے اسپیس اسٹیشن پر پہنچے گا جہاں سے خلاباز اسپیس کرافٹ ”شین ژو23“ کے ذریعے زمین پر واپس آئے گا۔ایجنسی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ چین کے خلائی پروگرام کی تاریخ میں یہ چینی اور پاکستانی خلا بازوں کی پہلی مشترکہ پرواز ہے جو مستقبل قریب میں مناسب وقت پر روانہ کی جائے گی۔ پاکستانی خلا باز شینژو 24 مشن میں پے لوڈ اسپیشلسٹ کی حیثیت سے شامل ہوں گے۔یہ چینی انسان بردار خلائی پروگرام کی تاریخ میں پہلا موقع ہوگا جب پہلی بار کسی غیر ملکی خلا باز کو مشن کا حصہ بنایا جائے گا۔چینی خلائی ادارے کی جانب سے ”شینزو-24“ مشن کا باضابطہ لوگو بھی جاری کیا گیا ہے. جس میں پاکستان کا قومی پھول ’چنبیلی‘ خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے جو پاکستان اور چین کی لازوال دوستی، قریبی تعاون اور زمین سے خلا تک پھیلی شراکت داری کی علامت ہے۔قبل ازیں بیجنگ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی چینی خلائی ادارے کے صدر سے ملاقات ہوئی. جس میں پاکستان کے پہلے خلا نورد کے تاریخی خلائی مشن کی اہمیت اجاگر کی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *