اردو نیوز اپڈیٹس

پاک بھارت فائنل سے قبل اہم خبرآگئی ٹکٹوں کی فروخت پر زبردست آفر لگا دی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک بھارت فائنل سے قبل اہم خبرآگئی، ٹکٹوں کی فروخت پر زبردست آفر لگا دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت 28 ستمبر بروز اتوار کو مد مقابل ہونگے۔میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ہائی وولٹیج ٹاکرا دیکھنے کیلئے دونوں ملکوں کے کرکٹ شائقین بے تاب ہیں اور بڑی تعداد میں ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ پلاٹینم لسٹ کی ویب سائٹ پر ہائی اسٹینڈ کے ٹکٹ 350 درہم میں مل رہی ہے جبکہ ہاسپیٹیلٹی پاسز کی قیمت 1500 درہم سے شروع ہو رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منتظمین کی جانب سے ایک ایک پروموشن اسکیم کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت شائقین 3 پریمیم ٹکٹ 2 کی قیمت میں حاصل کر سکتے ہیں. واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کا انعقاد ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔ دونوں ٹیموں کے ابتدائی دو میچوں میں کھلاڑیوں نے میچ کے بعد مصافحہ کرنے سے انکار کیا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

19 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

19 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

19 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

19 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

19 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

19 hours ago