اردو نیوز اپڈیٹس

پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے روس کردار ادا کرے یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے کے لیے روس پاکستان اور بھارت کے مابین موثر کردار ادا کرے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ماسکو میں رشین فیڈریشن کی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹویینکو نے ملاقات کی. ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی سفارتکاری، امن، تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سینیٹ سیکریٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کے مطابق روس کے دورے پر گئے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ماسکو رشین فیڈریشن کی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹویینکو سے ملاقات ہوئی. دوران ملاقات دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی سفارتکاری، امن، تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نےکہا کہ پاکستان ہمیشہ تمام تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کا حامی رہا ہے، خطے کے امن کی بقاء کے لئے پاکستان نے اشتعال انگیزیوں کے باوجود تحمل اور مذاکرات کو ترجیح دی۔انہوں نےکہا کہ بھارت کشیدگی کو کم کرنے کے لیے روس پاکستان اور بھارت کے مابین موثر کردار ادا کرے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نےکہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات مثبت سمت میں گامزن ہیں، مضبوط تعلقات نہ صرف باہمی خوشحالی بلکہ محفوظ اور مستحکم خطے کے لیے بھی اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ روسی قیادت کو یوم فتح کی 80 ویں سالگرہ پر مبارکبادیتے ہیں۔ویلنٹینا ماٹویینکو نے کہا کہ دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات سید یوسف رضا گیلانی کے بطور وزیراعظم اور چیئرمین شپ کے ادوار میں نئی بلندیوں پر پہنچ گئے۔دوران ملاقات فریقین کی جانب سے پارلیمانی مفاہمتی یادداشت کے تحت تعاون کے فروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے جیوپولیٹیکل کشیدگی کے تناظر میں پارلیمانی سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور قانون کی حکمرانی کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی الزامات کو مسترد اور آزاد تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، پاکستان سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی مذمت کرتا ہے جو خطے کے آبی تحفظ کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے. پاکستان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن ریاست ہے اور عالمی یکجہتی کا منتظر ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے دونوں ممالک میں قائم فرینڈشپ گروپ کی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ہم پرامن قوم ہیں مگر کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں وزیراعظم محمد شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم پرامن قوم ہیں،…

21 hours ago

بنیان المرصوص آپریشن مکمل معرکہ حق کا نام دیدیا گیا آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایس پی آر نے 22 اپریل سے 10 مئی تک کے…

21 hours ago

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے معرکہ حق کے دوران شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کر دیں

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے معرکہ حق کے دوران شہدا…

22 hours ago

آپریشن بنیان مرصوص بھارتی فضائیہ کے طیارے کہاں کہاں گرے تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول…

22 hours ago

پنجاب حکومت نے سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب حکومت نے سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے…

22 hours ago

اوگرا نے مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں 13.64 فیصد تک کمی کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این…

22 hours ago