اردو نیوز اپڈیٹس

آپریشن بنیان مرصوص بھارتی فضائیہ کے طیارے کہاں کہاں گرے تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی لڑاکا طیارے کہاں کہاں گرے، تفصیلات سامنے آ گئیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے، جبکہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتا بھی ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک بھارتی طیارہ اننت ناگ میں گر کر تباہ ہوا، جبکہ بھارتی پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔اسی طرح بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پلوامہ میں گر کر تباہ ہوا. پلوامہ میں دونوں پائلٹس شدید زخمی حالت میں سری نگر ہسپتال منتقل کیے گئے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کا تیسرا طیارہ اکھنور میں گرا، جبکہ دونوں پائلٹس کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی طیارے کی ایجکشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کےعلاقے سے ملی۔اسی طرح چوتھا بھارتی لڑاکا طیارہ ضلع رام بن میں گرکرتباہ ہوا، جبکہ طیارے کے پائلٹ اقبال سنگھ کو آرمی ہسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کا 5واں طیارہ بھٹنڈہ کے علاقے میں گرکرتباہ ہوا، جبکہ بھارتی ہیرون ریموٹ پائلٹڈ وہیکل جموں کے مشرق میں13ناٹیکل میل دور گری۔دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ کے لیے تباہی شدید دھچکا ثابت ہوئی.آپریشن بنیان مرصوص بھارتی فضائیہ کی مکمل ناکامی ظاہر کرتاہے۔ واضح رہے کہ 7 مئی کو پاکستان کی مسلح افواج نے رات گئے کیے جانے والے بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے تھے جبکہ ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر،6 مہار بٹالین ہیڈکوارٹرز اور مختلف چیک پوسٹیں اڑا ڈالی تھیں. جس کے بعد بھارتی فوج نے ایل اوسی کے 4 سیکٹرز میں پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے رات 2 بجکر 45 منٹ پر 2 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کی. تیسرے بھارتی طیارے کو نشانہ بنانے کی تصدیق سرکاری میڈیا پی ٹی وی کے ذریعے صبح 3 بج کر 42 منٹ پر کی گئی .جس میں کہا گیا کہ پاک فضائیہ نے اونتی پورہ سے 17 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں ایک اور بھارتی رافیل طیارہ مار گرایا ہے۔فوجی ترجمان نے صبح 4 بجے کے قریب صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار فراہم کیے، چوتھے اور پانچویں طیارے کی تصدیق صبح 5 بجے کے بعد وزیر دفاع، وزیر اطلاعات اور فوج کی جانب سے کی گئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

8 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

8 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

8 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

9 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

9 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

9 hours ago