اردو نیوز اپڈیٹس

پاک فضائیہ خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لیے کردار ادا کر رہی ہے ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے مضبوط دفاع کے لیے مستحکم معیشت کو ضروری قرار دے دیا۔پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 122ویں مڈشپ مین اور 30ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے واضح کیا کہ ملک کے مضبوط دفاع کے لیے مستحکم معیشت ضروری ہے. پاک فضائیہ خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لیے کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نیول اکیڈمی دنیا کے بہترین اداروں میں شامل ہے. پاک بحریہ سمندری سرحدوں کی حفاظت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے. دنیا کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے. ہمیں بھی عالمی سطح پر مختلف چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔تقریب میں کمیشن حاصل کرنے والے 79 افسران میں 50 مڈشپ مین اور 29 ایس ایس سی کورس افسران شامل تھے۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمیشننگ کو سفر کا آغاز قرار دیا، انہوں نے کہا کہ بحری سرحدوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔پاسنگ آؤٹ تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام کے ساتھ غیر ملکی مندوبین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ قبل ازیں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں کیڈٹس نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی پرچم کو سلامی دی۔کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور تصور اقبال نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹس کو جدید خطوط پر تربیت فراہم کی گئی ہے، کیڈٹس نے جدید آپریشنز میں حصہ لینےکی تربیت بھی حاصل کی۔اس موقع پرپاکستان نیول اکیڈمی میں کیڈٹس نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا اور قومی پرچم کو سلامی دی، مہمان خصوصی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پریڈ کا معائنہ کیا۔پاکستان نیوی کے جوانوں نے خوبصورت انداز میں مہارت کا مظاہرہ کیا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو کیڈٹس نے سلامی پیش کی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

انسانی اسمگلرز کے خلاف سخت تعزیری کارروائی بھی کی جائے وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کے سہولت کار سرکاری افسران…

4 hours ago

وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹرز میں 24گھنٹے پاسپورٹس پراسیسنگ کاؤنٹرز قائم کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹرز میں 24گھنٹے پاسپورٹس پراسیسنگ کاؤنٹرز…

4 hours ago

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں چائلڈ کورٹس کے قیام کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین خرم نواز…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہونہار سکالر شپ 100 ارب تک بڑھانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انتشار اور فساد…

5 hours ago

شہریوں کا ملٹری ٹرائل جواد ایس خواجہ نے نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ ملٹری کورٹ میں شہریوں کے ٹرائل روکنے کی درخواست خارج کرنے کے…

5 hours ago