پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 1965ء کی جنگ میں دشمن کا غرور خاک میں ملایا محسن نقوی نے یومِ فضائیہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 7 ستمبر 1965ء پاک فضائیہ کی غیر معمولی شجاعت اور بے مثال پیشہ ورانہ مہارت کا تاریخی دن ہے جبکہ سکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم کی شجاعت پاکستان کی فوجی تاریخ کا سنہری اور ناقابلِ فراموش باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم عالم نے چند لمحوں میں دشمن کے 5 طیاروں کو تباہ کرکے تاریخی کارنامہ انجام دیا، اور صلاحیتوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ وطنِ عزیز کی فضائی سرحدوں کے پاسبان ہمہ وقت بیدار اور مستعد ہیں، جبکہ شہداء اور غازیوں نے اپنی قربانیوں سے وطن عزیز کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق پاک فضائیہ کے افسران اور جوانوں کا جذبہ دفاع اور حب الوطنی قابلِ تقلید ہے،یومِ فضائیہ ہمارے غازیوں اور شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے اور قوم پاک فضائیہ کے ہیروز کی بے مثال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سال 2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت…
پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آن لائن فراڈ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بڑی کمی…