اردو نیوز اپڈیٹس

پاک فوج کا فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فوج نے فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے اور دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے. یہ میزائل جدید نیویگیشن اور ایویانکس سسٹم سے لیس ہے، جو انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج میزائل اپنے منفرد پروازی راستے اور دوران پرواز سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت کے باعث دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل کی توسیعی رینج سے پاک فوج کی دور تک کارروائی کرنے اور دشمن کے اندرونی علاقوں میں موجود اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج میزائل کے تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک فوج کے اعلیٰ افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔اس موقع پر کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے میزائل کی تیاری اور کامیاب تجربے میں شامل سائنسدانوں اور انجینئرز کی لگن اور تکنیکی مہارت کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت، وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور مسلح افواج کے سروسز چیفس نے فتح 2 میزائل کے ایکسٹینڈڈ رینج ورژن کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے 6 اکتوبر 2026 کو مقامی طور پر تیار کردہ فتح-4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیعی رینج والے ورژن کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل جدید ایویانکس اور جدید ترین نیوی گیشنل نظام سے لیس ہے اور طویل فاصلے تک اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔تجربے کے دوران میزائل میں شامل مختلف ذیلی نظاموں کے تکنیکی پیمانوں کی توثیق بھی کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نئے ذیلی نظام میزائل کی درستگی اور بقا کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے شامل کیے گئے تھے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا وزیراعظم فیلڈ مارشل کی شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کوئٹہ میں مشاق تربیتی…

1 hour ago

دہشتگردی کے خلاف ایک ملک میں دو خارجہ پالیسیاں نہیں چل سکتیں وفاقی وزراء

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال پاکستان میں…

2 hours ago

جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان…

2 hours ago

امریکی صدر ٹرمپ کی سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد حوثیوں پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں پر…

2 hours ago

حوثیوں کا سعودی دارالحکومت کے ایئرپورٹ اور ایئربیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن کے حوثی گروپ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شاہ…

2 hours ago