پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کوئٹہ میں مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہید افسران کی نماز جنازہ میں شرکت کی، نائب وزیراعظم، وزیر اطلاعات اور اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کے دونوں افسران 12 اکتوبر کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہوئے تھے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم شہید افسران کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے. شہید افسران کی قربانی، جرات اور مادر وطن سے غیر متزلزل وابستگی قوم کے لیے باعث فخر ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شہید افسران کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج نے فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال پاکستان میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ یمن کے حوثی گروپ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شاہ…