اردو نیوز اپڈیٹس

پاک فوج کی افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی دہشتگردوں کا انفرااسٹرکچر تباہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فوج نے افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا انفرااسٹرکچر تباہ کردیا۔آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فوج نے انتہائی درست فضائی اور ڈرون کارروائیوں کے ذریعے افغان طالبان حکومت کے زیرکنٹرول علاقوں میں 10 مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ان کے معاون انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطوں کے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر تفصیلات میں بتایا کہ ان کارروائیوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے علاوہ ڈرون لانچ کرنے اور انہیں ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے مقامات کو بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔جاری کردہ ویڈیو کلپ میں ان فضائی اور ڈرون حملوں کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ نشانہ بنائے گئے مقامات کا تعلق پاکستان کے اندر نہتے شہریوں کے خلاف ہونے والے دہشت گرد حملوں سے تھا، جبکہ انہیں 23 ستمبر کو افغان طالبان حکومت کی جانب سے کی گئی حالیہ ڈرون دراندازی کی ناکام کوشش سے بھی منسلک قرار دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت کا دفاع اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جاری رکھے گا، بالخصوص ایسے کسی بھی خطرے کے خلاف جو بیرونی سرپرستی، پناہ یا معاونت حاصل کرنے والے دہشت گرد پراکسی عناصر کی جانب سے لاحق ہو

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن اصلاحات کا عمل آگے بڑھائیں گے وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا…

37 minutes ago

مصنوعی ذہانت کو ہتھیاروں کی دوڑ کا ایک اور میدان بننے سے روکنا ہوگا وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی سلامتی پر…

41 minutes ago

پاکستان نے حق دفاع استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے وزیر اطلاعات عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے حق…

44 minutes ago

سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا آغاز آج سے کر رہے ہیں ڈی جی پیمرا کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) عائشہ منظور…

45 minutes ago

ایف بی آئی پر بڑا سائبر حملہ انٹیلی جنس اہلکاروں کا حساس ڈیٹا لیک

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ملازمین کا حساس ڈیٹا مبینہ…

51 minutes ago

سعودی عرب کا حوثیوں کے 6 بیلسٹک میزائل مار گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب نے جمعرات کو یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے…

56 minutes ago