پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘شروع کردیا گیا ، بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے،آپریشن کے آغاز پر براہموس سٹوریج سائیٹ،ائیر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ائیر فیلڈ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے آپریشن’’ بنیان مرصوص‘‘کا باقاعدہ آغاز ہفتہ کی علی الصبح کر دیا ہے ۔ پاک فوج نے آپریشن کے آغاز پر ہی بھارت کی دفاعی تنصیبات پر میزائل داغے ہیں جس سے اب تک براہموس کی سٹوریج تباہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کے آپریشن کے دوران ائیر بیس ادھم پور کو تباہ کر دیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے میزائل داغے جس سے پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ بھی تباہ ہو گئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کے ادھم پور ائیربیس کو 3 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتح میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے، میزائل میں جدید نیویگیشن سسٹم اور اعلی درستگی شامل ہے، تجربے کا مقصد فوجی تیاری اور تکنیکی صلاحیت کی جانچ ہے ۔پاکستان کے آپریشن کا نام آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ہے جس کا مطلب سیسہ پلائی دیوار ہے۔قرآن پاک کی سور الصف (آیت 4) سے ماخوذ ہے، جہاں اللہ تعالی فرماتا ہے:اِن اللہ یحِب الذِین یقاتِلون فِی سبِیلِہِ صفا کانہم بنیان مرصوص‘‘بیشک اللہ ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اس کے راستے میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرگرم دہشت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جو بندوق کے زور…
پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک ماہ کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ نیب نے سال 2025 میں 6213 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کرلی۔بریفنگ…