اردو نیوز اپڈیٹس

پمز آتشزدگی میں نومولود کو بچانے والی نرس کو تمغہ خدمت اور ایک کروڑ انعام دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم نے جان پر کھیل کر پمز واقعے میں نومولود کو بچانے والی نرس کو تمغہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پمز اسپتال میں آتشزدگی کے دوران جان پر کھیل کر نومولود کو بچانے والی نرس رضیہ نورین سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے ان کے کارنامے کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی کی اس بیٹی کا نام سنہری حرفوں میں یاد رکھا جائے گا. وزیراعظم نے رضیہ نورین کو 23 مارچ کو تمغہ خدمت دینے اور ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔نرس نے وزیراعظم پمز اسپتال کی آتشزدگی اور بچے کو بچانے سے متعلق بتایا کہ میں چاہتی تھی کہ بقیہ بچے بھی بچاؤں مگر ایسا نہ ہوسکا.ایک بچے کو بچاتے ہی واپس آئی تو بلاسٹ ہوگیا اور اندھیرا چھاگیا.بقیہ نرسوں نے بھی بہت کام کیا ہے وہ بھی تعریف کی مستحق ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے یورو…

6 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ای بائیک سکیم میں طلبہ کو بڑی سہولت دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بائیک سکیم کے تحت طلبہ…

6 hours ago

پاک چین تجارت سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور چین کے درمیان جاری تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون…

6 hours ago

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں…

6 hours ago

پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 15 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ شمالی وزیرستان کے مقابل پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی…

6 hours ago

امریکی بمباری میں ایران کے 6 نیول اہلکار اور 3 پائلٹس سمیت 21 افراد شہید 140 زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران پر 30 اگست سے جاری امریکی بمباری میں مجموعی طور پر…

6 hours ago