اردو نیوز اپڈیٹس

ہم ایران جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں ایران کے معاملے پر میں نے درست فیصلہ کیا صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران پر حملے کا درست فیصلہ کیا ، امریکا ایران جنگ پہلے ہی جیت چکا ہے۔ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں یوکرین کی جنگ کا خاتمہ چاہتا ہوں ، اے آئی انسانیت کےخلاف ہوگئی تو ہمارے پاس اسے روکنےکے لیے کچھ نہ کچھ ہوگا ۔ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں، ایران کے معاملے پر میں نے درست فیصلہ کیا۔علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان متعدد خبروں اور آزادانہ تجزیوں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی فوج کے پاس ہتھیاروں کے ذخائر کم ہو رہے ہیں، صدر ٹرمپ نے ایسی رپورٹس کو ’غداری‘ قرار دیا ہے۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے اس بات کو دہرایا کہ یہ خبریں سو فیصد غلط ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج کے پاس گولہ بارود کے تقریباً لامحدود مقدار موجود ہیں اور امریکا ہتھیاروں کی پیداوار میں بھی تیزی لا رہا ہے۔یاد رہے کہ کئی معتبر امریکی نیوز ویب سائٹس نے حالیہ ہفتوں میں رپورٹ کیا تھا کہ امریکا کے پاس ٹوماہاک اور پیٹریاٹ میزائل اور تھاڈ اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم سمیت اپنے کچھ انتہائی طاقتور ہتھیاروں کی کمی واقع ہو رہی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوار سفیر اولارا اوتونو کی اہم ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوارسفیراولارا اوتونونےملاقات…

16 hours ago

بھارتی بیان بازی شرمناک نارووال میں مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ دفتر خارجہ نے نارووال کے اڈا سراج میں مندر کے حوالے سے…

16 hours ago

ملکی معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لانا ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ غیر ملکی اور مقامی سرمایہ…

16 hours ago

فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے قلات میں فتنہ…

16 hours ago

قلات میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن فتنہ الہندوستان کے 12دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن…

16 hours ago

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں 100 سالہ طوفان بڑے پیمانے پر تباہی

پاکستان نیوز پوائنٹ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں طوفانی ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش نے…

16 hours ago