پنجاب میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت کاروائیوں کے احکامات جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت کاروائیوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے کاروائیاں جاری رکھیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کاروائیوں میں 57فیصد اضافہ ہوا اور کم عمر ڈرائیورز کو 4لاکھ 9ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ۔ٹریفک پولیس لاہور نے 1لاکھ 40ہزار سے زائد کم عمر ڈرائیورز کو چالان ٹکٹ جاری کیے ۔ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈائون میں چالان کے ساتھ موٹر سائیکلز کو بند کیا جارہاہے، 18سال سے کم عمر ڈرائیورز کے والدین سے دوبارہ ڈرائیونگ نہ کرنے کا بیان حلفی لیا جارہاہے، والدین کے بیان حلفی کے بعد دوبارہ ڈرائیونگ کرنے پر والدین کے خلاف قانون کاروائی ہوگی ۔ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے کہا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے اور اپنے بچوں کا مستقبل تاریک مت بنائیں،حادثات کی روک تھام کیلئے کم عمر ڈرائیورز کو ڈرائیونگ کی ہر گز اجازت نہیں دیں گئے، سکول کالجز کے باہر کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت کاروائیاں کی جائیں گی ۔ والدین اساتذہ اور معاشرے کے بااثر افراد کم عمر ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔ سختی کا مقصد ان کے روشن مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *