پنجاب میں 9 جان بچانے والی ادویات جعلی اور غیر معیاری ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کی رپورٹ میں تصدیق

پاکستان نیوز پوائنٹ
پنجاب میں جان بچانے والی 9 ادویات کے جعلی اور غیر معیاری ہونے کی تصدیق ہوگئی، ڈرگ ٹیسٹنگ لیب نے ادویات کے نمونوں کی جانچ کے بعد رپورٹس جاری کردیںرپورٹ کے مطابق ہائی بلڈ پریشر کے علاج میں استعمال ہونے والا ڈائیوریٹک پاوڈر فرسیمائیڈ اور گیبیکا 300 ملی گرام کیپسول کا ایک بیچ جعلی قرار پایا ہے، جبکہ زخموں کو انفیکشن سے بچانے والا ٹوپیکل سولوشن پروڈین غیر معیاری نکلا۔
پنجاب کے مختلف ہسپتالوں سے موصول ہونے والی شکایات پر پروڈین کے مخصوص بیچ کا نمونہ بھی لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوایا گیا تھا۔لیب رپورٹس میں آئرن کی کمی دور کرنے والا انجکشن وورٹیکس، پوٹاشیم کلورائیڈ، نیند آور انجکشن ڈورمیکیم اور مختلف امراض میں استعمال ہونے والا انجکشن ڈاویڈکس بھی غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ جان بچانے والا اینٹی بائیوٹک انجکشن زیفٹروکس اور انجکشن میں استعمال ہونے والے سٹیرائل واٹر پیسول کے 2 اور 10 ملی لیٹر کے ایمپول بھی معیار پر پورا نہ اتر سکے۔ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کی رپورٹس کی روشنی میں متعلقہ ادویات کے مخصوص بیچز سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جبکہ جعلی اور غیر معیاری ادویات کے مذکورہ بیچز مارکیٹ سے فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *