اردو نیوز اپڈیٹس

پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ تنخواہ 10 پنشن میں 5 فیصد اضافہ کم از کم اجرت 40 ہزار مقرر

پاکستان نیوز پوائنٹ
بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کے لیے 1,240 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 47.2 فیصد زیادہ ہے .تعلیم کے شعبے کے لیے 21.2 فیصد اضافے کے ساتھ 811.8 ارب روپے اور صحت کے لیے 17 فیصد اضافے سے 630.5 ارب ، زراعت کے لیے 10.7 فیصد اضافے کے ساتھ 129.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔اس کے علاوہ غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں کے لیے 171.7 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ بلدیاتی حکومتوں کو 934.2 ارب روپے کی منتقلی طے کی گئی ہے۔بجٹ میں جاری اخراجات کا مجموعی حجم 2,026.7 ارب روپے ہے جو پچھلے سال کی نسبت 5.9 فیصد زیادہ ہے.سروس ڈیلیوری اخراجات میں 5.8 فیصد کمی کرتے ہوئے 679.8 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔محصولات کے لحاظ سے ایف بی آر کا ہدف 14,131 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے .جس میں پنجاب کا حصہ 4,062.2 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے اپنا ریونیو ہدف 828.1 ارب روپے مقرر کیا ہے، جس میں ٹیکس آمدن کا ہدف 524.7 ارب اور نان ٹیکس آمدن 303.4 ارب روپے ہے۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کو 340 ارب روپے اکٹھا کرنے کا ہدف دیا گیا ہے، جو گزشتہ برس کی نسبت 13 فیصد زیادہ ہے۔ اربن امویبل پراپرٹی ٹیکس کا ہدف 32.5 ارب جبکہ بورڈ آف ریونیو کا ریونیو ہدف 105 ارب روپے مقرر کیا گیا۔ بجٹ میں 72.3 ارب روپے کی ٹارگٹڈ سبسڈی بھی رکھی گئی ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ترقیاتی بجٹ 2140 ارب اور غیر ترقیاتی بجٹ 4060 روپے ہے. ترقیاتی اسکیموں پر 3132 ارب سے زائد خرچ ہوں گے۔مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 4.7 فیصد کی کم ترین سطح پر آ گئی، ملکی ترسیلات زر پچھلے سال کی نسب 31 فیصد زائد ہیں،ملکی زرمبادلہ ذخائر 16.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہونہار اسکالر شپ پروگرام کیلئے 15 ارب روپے رکھے گئے ہیں . آئندہ مالی سال مزید 1 لاکھ 12 ہزار طلبا کو لیپ ٹاپس دئیے جائیں گے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی بجٹ کی منظوری دی گئی، کابینہ نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی منظوری دی جبکہ مزدور کی کم از کم اجرت کو بڑھا کر 40 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مسقط میں ٹیم اسنوکر کے ورلڈ…

1 hour ago

محمد آصف اور اسجد اقبال نے ورلڈ سنوکرچیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ…

1 hour ago

افغانستان دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے پاکستان اور یورپی یونین کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ برسلز میں 21 نومبر کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک…

1 hour ago

پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔…

1 hour ago

عالمی معاشی اداروں نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ قرضدار ممالک کی فہرست جاری کی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی معاشی اداروں نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ…

1 hour ago