پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے قصور کے علاقے شیخ پورہ نو قائم ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ اس دوران مریم نواز نے سیلاب زدہ علاقے گٹی کلنجر سے کشتی پرآنے والے متاثرہ خاندانوں کا خیر مقدم کیا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے معصوم بچے کو گود میں اٹھا لیا اور ماں کے سپرد کیا ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریسکیو بوٹ سے آنے والی تمام خواتین کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے تمام متاثرین کو دلاسہ دیا ۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی موجودگی میں مویشیوں سے بھرے دو بیڑے (بڑی کشتی) بھی پہنچ گئے ۔ متاثرہ نواحی گاؤں سے 55 مویشیوں اور فارمر کے خاندان کو بیڑے پر منتقل کیا گیا ۔ بیڑے پر سیلاب زدہ متاثرہ خاندان کوٹریکٹر ، موٹر سائیکل رکشہ اور دیگر سازو سامان کے ساتھ منتقل کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلابی ریلے میں گھرے نومولود بچے کو بحفاظت نکالنے پر ڈی ایس پی نعمان کو انعام دیا، ساتھ ہی ریسکیو ٹیم کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔ ڈپٹی کمشنر قصور اور ڈی پی او نے اس موقع پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب سے بچاؤ کے لئے آبی ذخائر بنانے کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تلوار پوسٹ پر لائیو سٹاک، ہیلتھ، ریسکیو، پولیس اور دیگر کیمپ کا بھی جائزہ لیا ۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات آئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میںانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ برطانوی عدالت نے یوٹیوبر عادل راجا کے بریگیڈر ریٹائرڈ راشدنصیرکےخلاف الزامات بےبنیاد…
پاکستان نیوز پوائنٹ فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے…
پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے…