پاکستان نیوز پوائنٹ
پنجاب کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) نے رواں ماہ درجہ حرارت میں اضافے اور بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 8 اپریل سے 11 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، گجرات، جہلم، گجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے ۔پی ڈی ایم اے کے مطابق قصور ،سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ خوشاب سرگودھا اور میانوالی میں آندھی و بارشوں کے امکانات ہیں ۔پی ڈی ایم اے نے رواں ماہ درجہ حرارت 4 سے 7 ڈگری تک معمول سے بڑھنے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔رواں ماہ سے پنجاب کے میدانی علاقوں گرمی کی شدت میں اصافہ ہو گا۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کےاجلاس میں قومی اسمبلی کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا خصوصی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹکوارہ میں خفیہ اطلاعات…
پاکستان نیوز پوائنٹ قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے پائلٹس اور فضائی میزبان بھرتی…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک…