پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت بہادری اور استقامت پر حیران ہے صدر پیوٹن

پاکستان نیوز پوائنٹ
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی حملوں کے سامنے ایرانی قوم کی بہادری، شجاعت اور ثابت قدمی کو سراہا ہےروسی صدر پیوٹن نے ماسکو میں روس کے بین الاقوامی ماہرین کے والڈائی فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ وہاں کیا ہو رہا ہے اور ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور ثابت قدمی نے سب کو حیران کر دیا ہے۔اس کے علاوہ پیوٹن نے مزید کہا کہ اگر Baltic خطے میں واقع Kaliningrad کو خطرہ لاحق ہوا تو روس اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے میں موجود تمام اقسام کے ہتھیاروں کے استعمال پر غور کرے گا۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، لیکن اسے روکنا ضروری ہے۔واضح رہے کہ ایک جانب واشنگٹن ایران پر نئی مالی پابندیاں عائد کر رہا ہے تو دوسری جانب روس خود بھی امریکی پابندیوں کی وسیع تر زد میں ہے اور زیادہ تر امریکی قیادت میں قائم عالمی اقتصادی نظام سے باہر کام کر رہا ہےماسکو اور تہران کئی برسوں سے مغربی ممالک کی پابندیوں سے بچتے ہوئے تجارتی اور فوجی تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔پابندیوں کے شکار تیل کی تجارت کے علاوہ اطلاعات کے مطابق روس اور ایران نے ماسکو پر امریکی مالی پابندیوں کے باوجود بحیرہ کیسپین کے راستے ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کا بھی تبادلہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *