پاکستان نیوز پوائنٹ
ویٹیکن سٹی کے سربراہ پوپ لیو نے اپنے دو ٹوک مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں اور قابض اسرائیل کے درمیان دہائیوں سے جاری تنازع کو ختم کرنے کا واحد قابلِ عمل راستہ دو ریاستی حل ہے،خونریز تنازع کو ختم کر کے پائیدار امن کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ اپنے بیان میں پوپ نے کہا کہ ویٹیکن نے بارہا واضح انداز میں اس حل کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دو ریاستوں کا قیام ہی وہ حقیقت پسندانہ راستہ ہے جو اس خونریز تنازع کو ختم کر کے پائیدار امن کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔ پوپ لیو نے کہا کہ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ قابض اسرائیل اس وقت اس حل کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔ اس کے باوجود ہم اسے واحد ایسا راستہ سمجھتے ہیں جو اس مسلسل ستمگری کو روک سکتا ہے اور مظلوم فلسطینی عوام کی اذیت ناک زندگیوں کو قرار دے سکتا ہے۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ قابض اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023ء سے امریکہ اور یورپی حمایت کے سائے میں غزہ کی پٹی پر کھلی نسل کشی مسلط کر رکھی ہے۔ اس نسل کشی میں منظم قتل و غارت، فاقہ کشی، تباہی، جبری بے دخلی اور گرفتاریوں نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، جب کہ عالمی عدالتِ انصاف کی جانب سے قتلِ عام روکنے کے احکامات کو بھی صہیونی ریاست مسلسل روندتی رہی ہے۔ اس جارحیت نے اب تک دو لاکھ انتالیس ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کر دیا، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ گیارہ ہزار سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ لاکھوں فلسطینی اپنے گھروں سے بے دخل ہو کر کھلے آسمان تلے در بہ در پھر رہے ہیں اور بھوک نے سینکڑوں معصوم جانیں نگل لی ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ غزہ کے بیشتر شہر راکھ کا ڈھیر بنا دیے گئے ہیں اور تباہی نے پوری انسانی تاریخ کو شرما دیا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ میں 4 روز قیام کے بعد آج وطن…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیـف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان ہمارے مہمان…
پاکستان نیوز پوائنٹ مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبد العاطی رسمی دورے پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 26 نومبر 2025 کو سکیورٹی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم…