پاکستان نیوز پوائنٹ
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 69 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 27 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں بھی 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے
