اردو نیوز اپڈیٹس

پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد میں کسی صورت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف والے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سومنات کے مندر سے تشبیبہ دے رہے ہیں لیکن یہ ان کی آخری کوشش ہوگی، اس کے بعد یہ لوگ اس طرح کا رخ نہیں کر سکیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ وفاقی وزرا کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد میں کسی صورت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے اگر حکومت نے ہمارے احتجاج کو روکنے کی کوشش کی تو نوجوان ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے جبکہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور صدر تحریک انصاف خیبر پختونخوا جنید اکبر نے چند روز قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر حکومت نے ہمارے احتجاج کو دبانے کی کوشش کی تو اس بار ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، بلکہ اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کے وفد میں شامل وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ یہ (پی ٹی آئی والے) اسلام آباد کو سومنات سے تشبیہ دے رہے ہیں، کیا ان کے بھی عزائم وہی ہیں، اسلام آباد ایک بڑی اسلامی اور ایٹمی ریاست کا دارالخلافہ ہے، اس پر اللہ نے چاہا تو یہ ان کی آخری کوشش ہوگی، اس کے بعد یہ اس طرف رخ نہیں کر سکیں گے، اب یہ فیصلہ کن معرکہ ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ پی ٹی آئی والے نا ہی آئیں، وہ بھی فیصلہ کن بات ہوگی، اب وفاق یا پاکستان اس طرح کی چیزوں کا متحمل نہیں ہو سکتا

Faisal Bukhari

Recent Posts

نیو یارک وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ایران نے علاقائی امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل…

2 hours ago

سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت…

2 hours ago

پی ٹی آئی والے بزدل لوگ ہیں ہمت ہے تو آؤ اور کرو لانگ مارچ عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی…

2 hours ago

جنرل اسمبلی درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا ہال خالی ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب…

2 hours ago

امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں،…

2 hours ago