اردو نیوز اپڈیٹس

پی ٹی آئی والے بزدل لوگ ہیں ہمت ہے تو آؤ اور کرو لانگ مارچ عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چلینج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمت ہے تو آؤ لانگ مارچ کرو، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے بزدل لوگ ہیں اسی لیے لانگ مارچ اور دھرنوں سے بھاگ رہے ہیں۔جمعے کے روز اسلام آباد میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورت حال سب کے سامنے ہے، صوبائی حکومت نہ صرف حالات سے لاعلم ہے بلکہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اقدامات لینے سے بھی گریزاں ہے. صوبائی حکومت دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہی ہے. دہشت گردوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر حملے کیے مگر تحریک انصاف دہشت گردوں کی منظور نظر رہی ہے۔عطا تارڑ نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں کی مذمت کرنے اور ان کے خلاف کارروائی سے گریز کرتی ہے، دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنا پی ٹی آئی کی پالیسی کا حصہ ہے. پی ٹی آئی تحریک طالبان کی بی ٹیم اور تحریک طالبان افغانستان کی سی ٹیم ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کبھی سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار نہیں کیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، ان کی کابینہ اور تحریک انصاف کی پوری حکومت دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ کم اور ٹی ٹی پی کے کمانڈر زیادہ نظر آتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان پر قابو پائے، امن و امان صوبائی معاملہ ہے، تحریک انصاف کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن و امان کو کنٹرول کرے، صرف 2026 میں 2 ہزار 456 دہشت گرد حملے ہوئے ہیں. ان حملوں میں 472 رینجرز، پولیس، فوج کے جوان شہید ہوئے.1500 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ کرم میں ایف سی پر فائرنگ کی جاتی ہے لیکن یہ کبھی کرم جاکر نہیں کہیں گے کہ اس طرح کی فائرنگ کو برداشت نہیں کریں گے۔پی ٹی آئی کی جانب سے دھرنا ملتوی کرنے کی اطلاعات سامنے آنے پر عطا تارڑ نے کہا کہ یہ ان کی بزدلی کی نشانی ہے. یہ نہ صرف بزدل ہیں بلکہ دہشت گردوں کے سہولت کار بھی ہیں، ان کی بزدلی یہ ہے کہ دھرنوں سے بھی بھاگ گئے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ آؤ، ہمت ہے تو دھرنے دو، ان کے دھرنوں کی بھی کوئی تیاری نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ’پولیٹیکل ٹیرر الائنس نیکسس‘ ہے، غیرقانونی مائننگ اور ٹھیکوں کے ذریعے یہ دہشت گردوں کی سہولت کاری کرتے ہیں اور اس عمل کا کسی بھی صورت میں جواز پیش نہیں کیا جاسکتا، یہی وجہ ہے کہ یہ دہشت گردوں کو نہیں روکنا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی کے فروغ میں ان کا پورا ہاتھ ہے. یہ پہلے دہشت گردوں سے ہاتھ ملاتے ہیں اور پھر اپنے آپ کو سیاسی لوگ کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا انہیں حق ہے کہ خود کو سیاسی لوگ کہہ سکیں؟ انہوں نے ایسا قانون بنایا کہ پولیس کو سیاسی فورس بناسکیں۔عطا تارڑ نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا پاکستان سے مکمل خاتمہ ہوگا، پی ٹی آئی نے آج تک دہشت گردوں کی مذمت نہیں کی. صوبائی حکومت دہشت گردوں کی سہولت کاری سے باز رہے. پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لے اور ملک کی سالمیت کے لیے کام کرے

Faisal Bukhari

Recent Posts

نیو یارک وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ایران نے علاقائی امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل…

2 hours ago

سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت…

2 hours ago

پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد میں کسی صورت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف والے وفاقی…

2 hours ago

جنرل اسمبلی درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا ہال خالی ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب…

2 hours ago

امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں،…

2 hours ago