چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ
لاہور میں امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز کی چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان۔امریکہ دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ چیئرمین سینیٹ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے تجارت، آئی ٹی، توانائی، معدنیات، زراعت، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ پاکستان امریکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے، امریکی کمپنیوں کے کردار کو سراہتے ہیں۔ امریکہ پاکستان کا اہم اقتصادی شراکت دار اور پاکستانی برآمدات کی سب سے بڑی منڈی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔ پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعمیری اور مثبت تعلقات کا خواہاں ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔ پانی کو سیاسی دباؤ اور جبر کے آلے کے طور پر استعمال کرنا علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے بین الاقوامی قوانین کے احترام کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان پارلیمانی روابط اور وفود کے تبادلوں میں اضافے پر اتفاق۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ عوامی روابط پاکستان۔امریکہ تعلقات کے اہم ستون ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *