اردو نیوز اپڈیٹس

چیئرمین سینیٹ نے فی الحال پی ٹی آئی سینیٹرز کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینیٹرز کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے کے اعلان کے بعد حکومت نے اپنی حکمتِ عملی واضح کر دی ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے فی الحال پی ٹی آئی سینیٹرز کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سینیٹ سیکرٹریٹ کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے طے کیا ہے کہ پی ٹی آئی سینیٹرز کی غیر موجودگی کے باوجود قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔ پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں پر باضابطہ منظوری تک انہیں کمیٹی چیئرمین کے طور پر تمام مراعات اور عہدے برقرار رہیں گے۔ اس دوران اپوزیشن ارکان کی عدم موجودگی میں کمیٹی اجلاسوں کی صدارت اپوزیشن کے کنونیئرز انجام دیں گے تاکہ پارلیمانی کارروائی متاثر نہ ہو۔ ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سے مزید ہدایات حاصل کرنے کے بعد ہی استعفوں کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔ پارٹی سطح پر رہنماؤں سے براہِ راست مشاورت کے بغیر استعفے منظور کرنے کا امکان نہیں ہے۔ اس دوران حکومت نے اپنے سینیٹرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں اور کورم پورا کریں تاکہ اپوزیشن کی غیر موجودگی کے باوجود قانون سازی اور پالیسی امور پر کام جاری رکھا جا سکے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

17 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

17 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

17 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

17 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

17 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

17 hours ago