اردو نیوز اپڈیٹس

چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کی طرف واپس آئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا کے دورے پر آئے چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کی طرف واپس آئیں۔ امریکی صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔وائٹ ہاؤس پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی خاتونِ اوّل نے صدر شی اور ان کی اہلیہ کا استقبال کیا۔صدر ٹرمپ سے ملاقات میں چینی صدر نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور ایران ایک جامع معاہدے تک پہنچیں گے جس میں ایٹمی معاملہ اور دیگر معاملات کا تصفیہ بھی شامل ہو گا۔ چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیاکہ امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کی طرف واپس آئیں۔چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی شینہوا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے امریکا اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کے تنازع کے حل کے لیے مذاکرات کی جانب واپس آئیں۔چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا کہ چین نے ہمیشہ یہ مؤقف اپنایا ہے کہ تمام ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کیا جانا چاہیے، چین متعلقہ فریقوں کو پُرامن حل کے لیے اپنے عزم پر قائم رہنے کی ترغیب دیتا رہا ہے۔ اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرے چینی صدر کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، چین کے ساتھ متوازن تجارتی تعلقات قائم کرنے کےلیے کام کر رہے ہیں، سکیورٹی اور اے آئی سے متعلق اہم امور پر بھی بات کی جائے گیٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور چین کے بہتر مستقبل کے لیے چینی صدر کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ شی جن پنگ کے ساتھ تعلقات باہمی احترام اور عوامی مفادات کی بنیاد پر قائم ہیں.چینی صدر شی جن پنگ نے وائٹ ہاؤس میں ڈنر کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا چین نیا تجارتی انتطام عالمی معیشت کیلئے اچھی خبر ہے، چین اور امریکا عظیم ممالک ہیں، دونوں ملکوں کےعوام عظیم ہیں۔ صدر شی نے کہا کہ چینی اور امریکی عوام جاپانی عسکریت پسند جارحیت کیخلاف کندھے سے کندھا ملا کر لڑے، جاپان کیخلاف مزاحمتی جنگ کے دوران چینی فوجیوں اور شہریوں نے سیکڑوں امریکی پائلٹوں کی جان بچائی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں رابطے بڑھانےچاہئیں، ڈائیلاگ سے ایک دوسرے کوبہتر سمجھ، اعتماد پروان چڑھاسکتے ہیں، چین امریکا تعاون کے بغیر دنیا کے کئی مسئلےحل نہیں کیے جاسکتے، امریکی کمپنیوں کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں، امید ہےچینی کمپنیوں سے امریکا میں منصفانہ برتاؤ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور چین کو امن سے رہناچاہیے، ٹکراؤ سے دونوں کو نقصان ہوگا، امریکا اور چین جنگ کے چکر میں پڑنے سے بچ سکتےہیں۔ اس سے پہلے چینی صدر شی جن پنگ کے امریکا پہنچنے پر امریکی صدر ٹرمپ نے صدارتی پروٹوکول کے برخلاف خود ائیرپورٹ جا کر ان کا خیرمقدم کیا ۔عالمی نقشے دیکھیں چینی صدر کے لیے سو فٹ طویل سرخ قالین بچھایا گیا ، دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائیں گئیں، چینی صدر کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی ، فوجی طیاروں کا فلائی پاسٹ ہوا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

نیو یارک وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ایران نے علاقائی امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل…

3 hours ago

سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت…

3 hours ago

پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد میں کسی صورت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف والے وفاقی…

3 hours ago

پی ٹی آئی والے بزدل لوگ ہیں ہمت ہے تو آؤ اور کرو لانگ مارچ عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی…

3 hours ago

جنرل اسمبلی درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا ہال خالی ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب…

3 hours ago

امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں،…

3 hours ago